لاہور میں فضائی معیار بہتر، سموگ میں واضح کمی

10:04 AM, 30 Dec, 2025

لاہور: سرد موسم اور کم درجہ حرارت کے باوجود لاہور کا فضائی معیار بہتر ہوا ہے اور اے کیو آئی 166 ریکارڈ کیا گیا۔ اس بہتری میں عوامی تعاون اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مؤثر انسدادِ سموگ پالیسی کا اہم کردار رہا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صنعتی اخراج، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ای پی اے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑیوں کا کم استعمال کریں، کچرا جلانے سے گریز کریں اور حکومتی اقدامات میں بھرپور تعاون کریں تاکہ فضائی معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

مزیدخبریں