لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن چیلنج

10:05 AM, 30 Dec, 2025

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر لاہور کے بسنت کی اجازت دینے والے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماضی میں پتنگ کی ڈور پھینکنے کے واقعات کے باعث قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے، اور اسی پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے چھ، سات اور آٹھ فروری کو بسنت کی اجازت دینے والا نوٹیفکیشن جاری کرنا مناسب نہیں۔

مزیدخبریں