خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب میں مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ

05:57 PM, 30 Dec, 2025

لاہور:صوبائی وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت و آبادی، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے نمائندگان، اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جبکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران افتتاحی تقریب کے مقام اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ تقریب جنوری 2026 کے پہلے ہفتے میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

مزیدخبریں