لاہور ہائیکورٹ: نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار

05:58 PM, 30 Dec, 2025

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کر دی، جنہوں نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے یہ فیصلہ سنایا اور نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دیا۔

مزیدخبریں