لاہور میں سردی کی لہر برقرار، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان

10:05 AM, 30 Jan, 2026

لاہور :باغوں کے شہر لاہور میں موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے، ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہر کا درجہ حرارت نمایاں حد تک گر گیا ہے جس سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
آج دن بھر آسمان پر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے باعث دھوپ کی تمازت کم رہے گی۔ شہر میں چلنے والی سرد ہواؤں نے خنکی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
    کم سے کم درجہ حرارت: آج رات پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔      بادل چھائے رہنے کے باوجود فی الحال بارش کے امکانات کم ہیں۔
طبی ماہرین نے بدلتے ہوئے موسم اور سرد ہواؤں کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو سردی سے بچانے کے لیے گرم کپڑوں اور نیم گرم پانی کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں