سانحہ بھاٹی گیٹ کی متاثرہ ماں بیٹی سپردِ خاک؛ شورکوٹ میں سوگ، وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے لیے انتظامات مکمل

02:27 PM, 30 Jan, 2026

شورکوٹ : لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کو ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی متاثرہ خاندان سے تعزیت کے لیے ممکنہ آمد کے پیشِ نظر انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔
جاں بحق ماں بیٹی کی نمازِ جنازہ شورکوٹ کے نواحی علاقے میں ادا کی گئی، جس میں شہریوں، سماجی شخصیات اور سوگواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تدفین کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی، علاقے بھر میں فضا سوگوار رہی اور کاروبارِ زندگی سوگ میں بند رہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شورکوٹ آمد اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ شورکوٹ کے قریب اللہ یار جوتہ میں وزیراعلیٰ کے لیے ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے جہاں ان کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز متاثرہ خاندان سے ملاقات کریں گی، فاتحہ خوانی کریں گی اور ممکنہ طور پر حکومت کی جانب سے امدادی چیک بھی تقسیم کریں گی۔

مزیدخبریں