گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے نیوی وار کالج کے وفد کی ملاقات، نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا ٹریننگ پر زور

03:37 PM, 30 Jan, 2026

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج، ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی کی سربراہی میں 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 کورس ممبران بھی شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اہم سماجی و معاشی مسائل پر گفتگو کی۔
گورنر پنجاب نے قدرتی آفات خصوصاً سیلاب کے دوران پاک بحریہ کے جوانوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کی فورسز نے ریلیف آپریشنز میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ کم ہونے کے باوجود ہمیں سیلاب اور زلزلے جیسی آفات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے نوجوان نسل کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ     نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے ٹریننگ کی ضرورت ہے۔    سوشل میڈیا کو محض تفریح نہیں بلکہ نالج (علم) کا ذریعہ بنانا چاہیے۔    میڈیا میں صرف منفی خبروں کو ترجیح دینے کے رجحان کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔بطور چانسلر اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے بتایا کہ     جامعات میں خواتین کی ہراسمنٹ اور ڈرگز (منشیات) کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔    مالی بحران کا شکار یونیورسٹیوں کو مستحکم کرنے اور ان کی عالمی رینکنگ بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے ملکی ترقی کے لیے 'برداشت' اور 'اشتراکِ عمل' کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں کو ایک دوسرے کے اچھے کاموں سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے معاشی بہتری کے لیے تجویز دی کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ سرمایہ کاری بڑھے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔: ملاقات کے آخر میں کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو کالج کی جانب سے یادگاری سووینئر پیش کیا۔

مزیدخبریں