لاہور: مہنگائی کے شکار عوام کے لیے خوشخبری! یکم اگست 2025 سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، آئندہ 15 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
پٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 283.35 روپے سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لٹر تک پہنچ جائے گی۔ یہ کمی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں ایڈجسٹمنٹ کے باعث متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق، روپے کی قدر میں استحکام اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس کمی کا امکان ہے، جو عوام کے لیے ایک بڑی راحت کا باعث بنے گا۔
تاہم، مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں 3.55 روپے اضافے کے ساتھ 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.33 روپے اضافے کے ساتھ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔
اس کمی سے عوامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کے صارفین کو ریلیف ملے گا، لیکن مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مختلف شعبوں پر پڑ سکتا ہے۔