لاہور:مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ فیصلہ پارٹی صدر نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
درخواستیں لاہور میں واقع پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ 180-ایچ، ماڈل ٹاؤن میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
خالی نشستیں:
این اے 129 (لاہور) – میاں اظہر کی وفات
پی پی 87 (میانوالی) – احمد خان بچھر کی نااہلی
این اے 66 (وزیرآباد) – احمد چھٹہ نااہل (9 مئی کیس)
این اے 175 (مظفرگڑھ) – جمشید دستی کی نشست خالی
پارٹی ذرائع کے مطابق امیدواروں کا انتخاب میرٹ، عوامی خدمت اور سیاسی ساکھ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ جلد امیدواروں کا اعلان کرے گا۔