سپیریئر یونیورسٹی میں تین روزہ تھیسس شو 2025 کا شاندار آغاز

05:31 PM, 30 Jul, 2025

لاہور: فن اور ڈیزائن کے شوقین افراد کے لیے تخلیقی آئیڈیاز، مہارت اور جدت دیکھنے کا شاندار موقع فراہم کرتے ہوئے سپیریئر یونیورسٹی کے سکول آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی جانب سے ایوانِ قائداعظم میں تین روزہ تھیسس شو 2025 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس تھیسس شو کا افتتاح معروف آرکیٹیکٹ اور پرائیڈ آف پرفارمنس نیر علی دادا نے کیا۔

تھیسس شو کے پہلے روز طلبہ نے اپنی مہارتوں کے جوہر دکھائے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تخلیقی پراجیکٹس پیش کیے۔ اس موقع پر پنجاب کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل محمد تنویر ماجد اور معروف شاعر و اداکار شاہ نواز زیدی بھی موجود تھے جنہوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو سراہا۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور سرمایہ کاروں نے کہا کہ سپیریئر یونیورسٹی کے طلبہ کے تخلیقی آئیڈیاز پاکستان کے مستقبل کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوں گے۔ طلبہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے اساتذہ نے ان کے پروجیکٹس کی تیاری میں بھرپور رہنمائی اور محنت کی ہے۔


تھیسس شو 2025 جمعہ تک جاری رہے گا، جس میں مختلف جامعات کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر متعلقہ افراد شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں