مون سون بارشوں سے دریاؤں کا بہاؤ بڑھ گیا، سیلاب کی صورتحال برقرار

05:54 PM, 30 Jul, 2025

اسلام آباد: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کی بارشوں اور گلیشئیر کے پگھلنے کے باعث دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ مرالہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 79 ہزار کیوسک ہے۔


اسی طرح دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا بھی سامنا ہے۔ تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 86 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد 3 لاکھ 10 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 96 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

مزیدخبریں