لاہور سیف سٹیز اتھارٹی کا سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ، تین مراحل پر مشتمل منصوبہ تیار

06:16 PM, 30 Jul, 2025

لاہور: لاہور سیف سٹیز اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 2016 میں نصب کیا گیا سافٹ ویئر اور ہارڈویئر اب پرانا ہو چکا ہے، جسے مرحلہ وار جدید نظام سے بدل دیا جائے گا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا، جس پر مجموعی طور پر 3 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز رواں مالی سال میں جاری کر دیے گئے ہیں۔


منصوبے کے تحت درج ذیل اقدامات شامل ہیں:

جدید کیمروں کی تنصیب
ٹریفک انٹیلیجنس مینجمنٹ سسٹم کا اجرا
ڈیٹا سسٹمز اور نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن
پرانے سافٹ ویئر کی تبدیلی
سیف سٹیز حکام کے مطابق اس اپ گریڈیشن کا مقصد پرانے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنانا ہے تاکہ شہر میں سیکیورٹی اور ٹریفک کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں پہلے ہی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سسٹمز نصب کیے جا چکے ہیں، اور لاہور میں آئندہ دو برسوں میں اپ گریڈیشن مکمل کر کے جدید نظام پر منتقل کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں