باغبانپورہ میں افسوسناک سانحہ، مکان گرنے سے درجنوں افراد متاثر

12:52 PM, 30 Jul, 2026

لاہور: باغبانپورہ کے علاقے سکھ نہر اسٹاپ کے قریب تین منزلہ مکان اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکان گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ملبے تلے مزید 2 سے 3 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور ممکنہ متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے اور 4 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی ہدایت پر ڈی سی لاہور اور دیگر انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی شروع کر دی۔

ریسکیو اداروں کے مطابق ملبہ مکمل طور پر ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں