پنجاب یونیورسٹی نے تحقیق میں ملک کی تمام جامعات کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی رینکنگ میں اعزاز حاصل

03:02 PM, 30 Jun, 2026

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے سائنسی تحقیق کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان بھر کی جامعات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

عالمی ادارے نیچر پبلشنگ گروپ کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے 6.88 پوائنٹس حاصل کیے اور سائنسی تحقیق کے شعبے میں ملک کی نمبر ون یونیورسٹی قرار پائی۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جنرل کیٹگری کی جامعہ ہونے کے باوجود پنجاب یونیورسٹی نے سائنس کے شعبے میں کام کرنے والی خصوصی جامعات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو تحقیق کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کی کامیابی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی تحقیق دوست پالیسیوں، اساتذہ کی علمی کاوشوں اور طلبہ کی محنت کے باعث یہ اعزاز حاصل ہوا۔

واضح رہے کہ نیچر پبلشنگ گروپ 1869 میں قائم ہوا تھا اور سائنسی تحقیق و تحقیقی جرائد کی اشاعت کے حوالے سے دنیا کے معتبر ترین اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں