گرمی کی شدت میں اضافہ، لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

04:10 PM, 30 Jun, 2026

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور میں سورج آگ برسا رہا ہے اور گرم ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 42، کوئٹہ میں 38، اسلام آباد میں 37 اور کراچی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے گرم ترین علاقوں میں نوابشاہ 44 ڈگری، جبکہ دادو اور سبی 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرفہرست رہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں