شدید گرمی کے پیش نظر پنجاب کے سکولوں میں سمر کیمپ پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی

04:24 PM, 30 Jun, 2026

لاہور: پنجاب میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث سکولوں میں سمر کیمپ کے انعقاد پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹیز نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ یکم جولائی کے بعد کسی بھی قسم کا سمر کیمپ منعقد نہ کیا جائے۔

حکام کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں بھاری جرمانہ اور لائسنس منسوخی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ شدید موسمی حالات کے پیش نظر طلبہ کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں