خیبر پختونخوا کے عوام، ٹوٹی سڑکیں اور کھنڈر ہسپتال وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں:مریم اورنگزیب

03:25 PM, 30 Nov, 2025

لاہور:پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوامی سہولیات کی حالت خراب ہے اور صوبائی حکومت کی توجہ کا انتظار کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق کھنڈر اسپتال، پرانے اسکول، ٹوٹی سڑکیں اور گند سے بھری گلیاں وزیراعلیٰ کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ طالب علم سکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ بھی تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ بسیں اور بنیادی سہولیات بھی صوبے کے شہریوں کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی عوام کے لیے تماشہ بن چکی ہے اور 23 نومبر کو خیبر پختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا۔

سینئر وزیر نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے فیملی ری یونین جیسے اجتماعات زمان پارک میں رکھے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو اور صوبے کے مسائل پر توجہ دی جا سکے۔

مزیدخبریں