لاہور میں موسم خشک اور آلودہ، سموگ کی شدت برقرار

03:21 PM, 30 Oct, 2025

لاہور : باغات کا شہر لاہور ہر گزرتے دن کے ساتھ سردی کی لپیٹ میں آ رہا ہے، جبکہ فضا میں سموگ کی شدت کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ شہر بھر میں فضا دھندلا گئی ہے اور شہریوں کو آنکھوں اور گلے کی جلن کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں کہر اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں