سموگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں، لاہور میں رواں سال 203 افراد گرفتار

03:23 PM, 30 Oct, 2025

لاہور: شہر میں سموگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ماحولیات کے محکمے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق، رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 203 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 197 مقدمات درج کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، فیکٹریوں، دکانوں، بھٹوں اور دیگر مقامات سے دھوئیں کے اخراج پر 175 افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ ٹائر، پلاسٹک اور شاپنگ بیگز جلانے پر 14 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ فصلوں کی باقیات جلانے کے الزام میں 10 افراد کو بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے تاکہ شہر کو سموگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں