لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی ترمیم اور ضلعی حکومتوں کی تحلیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت

03:24 PM, 30 Oct, 2025

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اور ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب داخل کرایا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب داخل کرانے کے لیے ایک اور مہلت دے دی ہے۔ اس دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

سماعت سابق لارڈ میئر لاہور کرنل ر مبشر جاوید سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر ہوئی۔

مزیدخبریں