پنجاب بھر سے غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری

03:32 PM, 30 Oct, 2025

لاہور: پنجاب پولیس نے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 21,948 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس وقت 3,464 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 7,671 مرد، 4,765 خواتین اور 9,521 بچے شامل ہیں۔

ڈی پورٹ ہونے والے افراد میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 6,025، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 10,874 اور غیر قانونی مقیم 5,049 غیر ملکی شامل ہیں۔

مزیدخبریں