لاہور میں وہیکل چوری و چھینے کی وارداتیں جاری، نو ماہ میں 9,758 کیسز رپورٹ

03:37 PM, 30 Oct, 2025

لاہور: شہر میں موٹرسائیکل اور کار چوری و چھینے کی وارداتیں تاحال برقرار ہیں۔ رواں سال کے نو ماہ کے دوران 6 ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 9,758 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

 نمائندہ لاہوررنگ شاہد رضوی کی رپورٹ کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ   صدر ڈویژن میں کار چھینے کے 4، موٹرسائیکل چھینے کے 98 اور موٹرسائیکل چوری کے 1,700 کیسز سامنے آئے۔ کینٹ ڈویژن میں کار چھیننے کی 2 اور موٹرسائیکل چھینے کی 66 وارداتیں، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں موٹرسائیکل چھیننے کی 90 وارداتیں رپورٹ ہوئی۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 26 اور سول لائن ڈویژن میں 27 موٹرسائیکل چھیننے کے کیسز سامنے آئے۔ سٹی ڈویژن میں 76 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

شہریوں کی چھینی یا چوری شدہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو تلاش کرنے میں CCDAVIL حکام ناکام رہے ہیں، جس سے شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

مزیدخبریں