پنجاب کے پولیس اسٹیشنز میں ای-ٹیگ جاری نہ کرنے کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں

03:38 PM, 30 Oct, 2025

لاہور:پنجاب کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں شکایت کنندگان کو ای-ٹیگ جاری نہ کرنے کے حوالے سے بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بات آڈٹ ٹیموں کی جانب سے معائنوں کے دوران سامنے آئی۔

سینئر رپورٹر لاہور رنگ  ادریس شیخ کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ   پولیس سٹیشنوں کے فرنٹ ڈیسک اہلکار ایس آئی پی ایس کے منظور شدہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

آڈٹ ٹیموں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشنز میں آنے والے تمام شہریوں، خاص طور پر تفتیش یا انکوائری سے متعلق افراد، کا مکمل اور تازہ ریکارڈ برقرار رکھنا فرنٹ ڈیسک عملے کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

مزیدخبریں