ایف بی آر کی کامیابی یا کاروباری فراخدلی؟انکم ٹیکس وصولی میں 1,260 ارب روپے کا اضافہ

04:00 PM, 30 Oct, 2025

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے 2024-25 میں انکم ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ درج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، 2023-24 میں ایف بی آر کی انکم ٹیکس وصولی 4,570 ارب روپے تھی جو 2024-25 میں بڑھ کر 5,830 ارب روپے تک پہنچ گئی، یعنی 1,260 ارب روپے کا اضافہ  ہواہے۔

تنخواہ دار طبقے نے اس دوران 575 ارب روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر کے حکام اور تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ اضافہ ایف بی آر کی بہتر کارکردگی اور کاروباری برادری کی فراخدلی دونوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں