لاہور ہائی کورٹ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے جدید نظام متعارف

04:46 PM, 30 Oct, 2025

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے اور عوامی خدمت میں بہتری کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر عدالتی عملے کے خلاف شکایات کے لیے جدید اور موثر طریقہ کار نافذ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی عدالتوں میں شکایات بکس بھی نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ شہری براہِ راست اپنی شکایات درج کروا سکیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ میں کارکردگی، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت عدالتی خدمات فراہم کی جا سکیں

مزیدخبریں