لاہور: سموگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبے کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 26 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 105 افراد کو 9 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، 52 افراد کو وارننگز جاری کی گئیں، جبکہ 150 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سموگ کے پھیلاؤ میں اضافہ ماحولیاتی آلودگی، گاڑیوں کے دھوئیں اور فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث ہو رہا ہے۔ پولیس اور متعلقہ ادارے عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ سموگ کے تدارک کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔