مہنگائی کا نیا دھچکا، نومبر میں پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

08:48 PM, 30 Oct, 2025

اسلام آباد: عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا تیار، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 37 پیسے فی لٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور مقامی ٹیکسوں کے اثرات کے باعث آئندہ ماہ زندگی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ اور اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں