پنجاب میں 59 نئے انفورسمنٹ سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ، 6.91 ارب روپے لاگت متوقع

10:31 AM, 30 Sep, 2025

لاہور:پنجاب انفورسمینٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) نے صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید 59 انفورسمنٹ سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان سٹیشنز کی تعمیر پر 6 ارب 91 کروڑ 35 لاکھ روپے لاگت آئے گی، اور یہ منصوبہ جون 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

نئے انفورسمنٹ سٹیشنز اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، چکوال، چنیوٹ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں قائم کیے جائیں گے۔ ان اسٹیشنز کا مقصد انتظامی نگرانی کو مضبوط بنانا، قوانین پر عملدرآمد کو مؤثر بنانا اور ریگولیٹری عمل میں بہتری لانا ہے۔

پنجاب حکومت کا یہ اقدام انفورسمینٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جو صوبے میں نظم و ضبط اور شفافیت کو فروغ دے گا۔

مزیدخبریں