میاں عامر محمود کا پنجاب کی اہمیت اور وفاقی نظام پر اظہار خیال

01:00 PM, 30 Sep, 2025

ملتان:سیاسی رہنما میاں عامر محمود نے ملتان میں ایک سیمینار کے دوران کہا کہ پاکستان کا وفاقی نظام مرکز سے چل رہا ہے، اور پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ناطے قومی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ پنجاب کی آبادی تقریباً 13 کروڑ ہے، اگر یہ صوبہ ایک آزاد ملک ہوتا تو دنیا کے 13ویں سب سے بڑے ملک کی حیثیت رکھتا۔

انہوں نے بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ویلفیئر کے فقدان کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ "بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی کمی کی وجہ سے حالات تشویشناک ہیں، جس کی فوری اصلاح ضروری ہے۔"
علاوہ ازیں، انہوں نے ملک کی مجموعی ترقی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے صرف پانچ کیپیٹل شہروں کو ترقی دی ہے، جبکہ باقی علاقوں میں ترقی کی رفتار کم ہے۔ پنجاب میں ہوا کے معیار کی نگرانی کے لیے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں، جو ماحولیاتی بہتری کے لیے ایک مثبت اقدام ہے۔

مزیدخبریں