لاہور: لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کنٹرولڈ ایریا میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور پائن ایونیو میں چھاپے مار کر 97 املاک کو سربمہر کر دیا۔ غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 23 جبکہ فیروز پور روڈ پر 40 املاک سیل کی گئیں۔
ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن، 97 املاک سیل
01:30 PM, 30 Sep, 2025