آسان کاروبار سکیموں نے پنجاب میں کاروباری ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے

03:11 PM, 31 Dec, 2025

لاہور:پنجاب میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں شروع کی گئی آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیموں نے کاروباری شعبے میں نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں۔ صرف چھ ماہ کے دوران ان سکیموں کے تحت 70 ارب روپے کے بلا سود قرضے تقسیم کیے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آسان کاروبار سکیموں سے ایک لاکھ 8 ہزار 371 افراد نے کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کو وسعت دینے میں مدد حاصل کی۔ حکومت نے دوسرے مرحلے میں مزید 90 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد صوبے میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔ ان کے مطابق جب کاروبار بڑھے گا تو مزدور کے گھرانے کا گزارا آسان ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری افراد کو خود کفیل بنانے کے لیے یہ سکیمیں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

مزیدخبریں