لاہور: صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا ہے کہ 2025 پاکستان کے لیے ہر محاذ پر کامیابیوں کا سال رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت نے ہندوستان کی عسکری حقیقت کو بے نقاب کیا۔
بلال یاسین نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ ساز منصوبوں کا آغاز کیا، جس سے صوبے میں ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔