2025 ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کا سال، عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان ؛مریم نواز

05:05 PM, 31 Dec, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سال 2025 ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کا سال رہا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بن گیا ہے۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP30) میں ستھرا پنجاب پروگرام کی گلوبل لانچنگ نے دنیا کی توجہ حاصل کی، جبکہ عالمی جریدوں جیسے بی بی سی، فوربز اور بلوم برگ میں اس پروگرام کے صفائی ماڈل کی تعریف کی گئی۔

تاریخ میں پہلی بار برمنگھم والنٹیئرز نے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین سے صفائی کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔

مزیدخبریں