لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کے لیے نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے پروموشن سٹرکچر کی منظوری دے دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے با ضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نمائندہ لاہوررنگ شاہد رضوی کے مطابق اس نئے سسٹم کے تحت ٹریفک وارڈنز اور سینئر ٹریفک وارڈنز اگلے گریڈ میں ترقی حاصل کرنے کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کریں گے۔ پچاس فیصد ترقیات سینیارٹی کی بنیاد پر اور باقی پچاس فیصد پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹریفک وارڈنز کے لیے نیا پروموشن سٹرکچر متعارف
05:07 PM, 31 Dec, 2025