سپیریئر یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کا تصور بدل دیا، طلبہ ڈگری سے پہلے ہی برسرِ روزگار ہیں: ڈاکٹر سمیرا رحمان

02:31 PM, 31 Jan, 2026

لاہور : سپیریئر یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن کی تقریب اس وقت ایک نئی جہت اختیار کر گئی جب ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے یونیورسٹی کے انقلابی تعلیمی ماڈل کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپیریئر یونیورسٹی صرف اسناد تقسیم نہیں کرتی بلکہ نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بناتی ہے۔
ڈاکٹر سمیرا رحمان نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی کا تعلیمی نظام طلبہ کو تین واضح کیریئر پاتھ فراہم کرتا ہے، جس کی بدولت وہ تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ہی مارکیٹ کا حصہ بن جاتے ہیں۔    اس میں  طلبہ کو بہترین کارپوریٹ نوکریوں کے لیے پیشہ ورانہ طور پر تیار کرنا،    انٹرپرینیورشپ (Entrepreneurship): اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے مکمل رہنمائی اور پلیٹ فارم مہیا کرنا،    فارن کیریئر (Foreign Career): بیرونِ ملک کامیاب مستقبل اور کیریئر کے حصول میں بھرپور معاونت، صرف ماہرین نہیں، لیڈر تیار کرنا شامل ہیں۔
ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے منفرد پروگرام 'لیڈنگ ود کریکٹر' پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  "ہم صرف ماہرین پیدا نہیں کرتے بلکہ کردار ساز قیادت تیار کرتے ہیں۔ ہمارا یہ پروگرام پورے پاکستان کے ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں اپنی مثال آپ ہے، جو نوجوانوں کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کا اعتماد دیتا ہے۔
فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا کہ آج آپ کے ہاتھوں میں موجود ڈگری محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلکہ یہ آپ کے ہنر اور مارکیٹ میں آپ کی بڑھتی ہوئی مانگ کی سند ہے۔ سپیریئر یونیورسٹی کے منفرد اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو علم کے ساتھ ساتھ وہ عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے جو عصرِ حاضر کی ضرورت ہیں۔

مزیدخبریں