عظیم قوموں کی پہچان باصلاحیت نوجوان ہیں، ترقی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں:پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان

02:37 PM, 31 Jan, 2026

لاہور : سپیریئر یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن میں تعلیمی کامیابیوں کا جشن روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے 3700 سے زائد فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ قرار دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے زندگی کے نئے سفر کے لیے اہم گر سکھائے۔انہوں نے زور دیا کہ کامیابی کا پہلا زینہ اپنے آپ اور اپنے مقصد پر پختہ یقین رکھنا ہے۔پروفیسرڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے واضح کیا کہ ترقی کا کوئی "شارٹ کٹ" نہیں ہوتا؛ منزل تک پہنچنے کے لیے آہستہ آہستہ مگر مسلسل جدوجہد لازمی ہے۔
 انہوں نے مثال دی کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمیں محنت کا درس دیتی ہے، آپ ﷺ نے ہر کامیابی انتھک محنت سے حاصل کر کے امت کے لیے نمونہ چھوڑا۔
یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی اور طلبہ کی محنت کے اعتراف میں درج ذیل سنگ میل عبور کیے گئے۔ تقریب میں 3,735 طلبہ کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے اس دن کو سپیریئر یونیورسٹی کی تاریخ کا ایک "درخشاں باب" قرار دیا۔

مزیدخبریں