لاہور میں بسنت کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے این جی سی کا ایکشن پلان: ایمرجنسی ٹیمیں ہائی الرٹ

02:46 PM, 31 Jan, 2026

لاہور: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (NGC) نے لاہور میں بسنت کے تہوار کے پیشِ نظر بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ کمپنی نے کسی بھی ممکنہ تعطل یا حادثے سے نمٹنے کے لیے خصوصی حکمتِ عملی وضع کر لی ہے۔این جی سی کے ترجمان کے مطابق، بسنت کے ایام میں بجلی کے نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔
 یہ خصوصی انتظامات 06 سے 08 فروری 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ بجلی کی لائنوں میں کسی بھی خرابی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ شہر بھر میں بجلی کی ترسیل کے عمل کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
این جی سی نے واضح کیا ہے کہ بسنت کے دوران دھاتی ڈور یا پتنگ بازی کی وجہ سے گرڈ اسٹیشنز اور ہائی وولٹیج لائنوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتا ہے۔ کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی تنصیبات کے قریب پتنگ بازی سے گریز کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں