عوام کیلئے بڑی خوشخبری: سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر، دو دنوں میں 61 ہزار روپے کا ریلیف

06:12 PM, 31 Jan, 2026

کراچی : سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ نے خریداروں کے چہرے کھلا دیے ہیں۔ صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی۔    ملک بھر میں فی تولہ سونا اب 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ دو روز میں ہونے والی 61 ہزار روپے کی مجموعی کمی کو مارکیٹ کی تاریخ کے بڑے کریشز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔    چاندی کی سستی: چاندی کی قیمت بھی 2 ہزار 63 روپے کی گراوٹ کے بعد 9 ہزار 6 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔

مزیدخبریں