خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا

09:31 PM, 31 Jul, 2025

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنا پر وہ بطور امیدوار اس انتخابی عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ترغیب دی گئی، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ یہ موقع مقامی امیدواروں کو دیا جانا چاہیے، جو ان کا بنیادی حق ہے۔

مزیدخبریں