اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آج اہم اجلاس کرے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں حلقہ بندیوں، ڈیمارکیشن رولز اور قانونی و انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کے بعد یہ اجلاس صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے آغاز کی تیاریوں میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔