لاہور: پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر دی۔ احمد اقبال اور علی حیدر گیلانی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالی خودمختاری دینے، مدت اور ذمہ داریوں کی وضاحت کرنے، اور 90 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی جماعت مقامی حکومت کی مدت اپنی مرضی سے کم نہ کرے۔ اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ مقامی حکومتیں آئین کے تحت مضبوط رہیں۔