پنجاب بار کونسل الیکشن 2025-2030، کل، تیاریاں مکمل

01:54 PM, 31 Oct, 2025

لاہور: پنجاب بار کونسل کے الیکشن 2025-2030 کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انتخابی میدان کل پنجاب بھر میں سجے گا۔

الیکشن کے موقع پر صوبے بھر کی عدالتیں بند رہیں گی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ صرف شناختی کارڈ اور پنجاب بار کونسل کے کارڈ کی بنیاد پر وکلا کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عمل پرسکون ماحول میں مکمل ہو۔

مزیدخبریں