لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہیں، جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ حکام کے مطابق ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔