پنجاب پولیس کی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیاں، 22 مقدمات درج

02:00 PM, 31 Oct, 2025

لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 22 مقدمات درج کیے گئے اور متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1539 افراد پر 30 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے، جب کہ 53 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔
فصلوں کی باقیات جلانے کی 11، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1317، صنعتی سرگرمیوں کی 8 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 14 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

مزیدخبریں