لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے محمد اشرف سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو جواب داخل کرنے کے لیے 7 نومبر تک مہلت دی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محسن عباس نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔