پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب، لاہور کے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج

08:01 PM, 31 Oct, 2025

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت بگڑنے پر لاہور کے پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) منتقل کیا گیا، جہاں ان کے پتے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کے گال بلیڈر کی سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے شاہ محمود قریشی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے اسپتال میں ان کی عیادت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم انہیں مزید طبی نگہداشت کے لیے اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں