لاہور ہائیکورٹ: سموگ تدارک کی درخواست پر تحریری حکم جاری

04:26 PM, 19 Nov, 2025

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک سے متعلق درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں واضح کیا ہے کہ عدالتی احکامات تک غالب مارکیٹ پارک میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو گا۔

تحریری حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے کے وکیل پارک کے کچھ حصے کو کنٹریکٹ پر دینے کے حوالے سے دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائیں گے۔ اسی طرح، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں برگد کے درخت کاٹے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

مزیدخبریں