لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک سے متعلق درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں واضح کیا ہے کہ عدالتی احکامات تک غالب مارکیٹ پارک میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو گا۔
تحریری حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے کے وکیل پارک کے کچھ حصے کو کنٹریکٹ پر دینے کے حوالے سے دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائیں گے۔ اسی طرح، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں برگد کے درخت کاٹے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔