لاہور: جوا پروموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت خارج، جوڈیشل مجسٹریٹ کا تحریری فیصلہ جاری

05:12 PM, 23 Sep, 2025

لاہور کی ضلع کچہری میں جوا پروموشن کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کرنے کا تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے لاکھوں نوجوان مداح ہیں اور ایسے سوشل میڈیا انفلوئنسر کی کسی بھی غلطی کا اثر بڑے پیمانے پر معاشرتی بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم درخواست گزار نے کبھی انکار نہیں کیا کہ اس نے جوئے کی پروموشن کی ہے۔

عدالتی کارروائی میں مزید کہا گیا کہ سماجی ذمہ داری کے پیش نظر ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے تاکہ نوجوانوں پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں