لاہور کی ضلع کچہری میں جوا پروموشن کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کرنے کا تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے لاکھوں نوجوان مداح ہیں اور ایسے سوشل میڈیا انفلوئنسر کی کسی بھی غلطی کا اثر بڑے پیمانے پر معاشرتی بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم درخواست گزار نے کبھی انکار نہیں کیا کہ اس نے جوئے کی پروموشن کی ہے۔
عدالتی کارروائی میں مزید کہا گیا کہ سماجی ذمہ داری کے پیش نظر ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے تاکہ نوجوانوں پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔